سردار کو ڑے خان ٹرسٹ ‘ اراضی کی لاٹوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے نیلامی کا انعقاد

سردار کو ڑے خان ٹرسٹ ‘ اراضی کی لاٹوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے نیلامی کا انعقاد

مظفرگڑھ (بیورورپورٹ، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) سردار کوڑے خاں ٹرسٹ کی اراضی کی لاٹوں کو چار سال کے لیے مستاجری پر دینے کے لئے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بولی کا عمل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ و چئیرمین منیجمنٹ کمیٹی ٹرسٹ پراپرٹی سعیداللہ کی زیر نگرانی سرانجام پایا. کچھ لاٹوں کی نیلامی 28 لاکھ روپے میں کی گئی.کامیاب بولی دہندگان کی حتمی منظوری منیجمنٹ کمیٹی دے گی. کمیٹی کو کسی بھی بولی کو کسی وجہ پر منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے . ایسی لاٹ جن کی بولی نہیں ہو سکی ان کی نیلامی بعد میں کی جائے گی. تحصیل جتوئی کیمواضعات رام پور اول, رام پور دوم, رام پور سوم , موچیوالا , جتوئی شمالی اور ٹھٹھہ چندیراں کی لاٹوں کی بولی ہوئی. اس موقع پر چئیرمین منیجمنٹ کمیٹی و ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعیداللہ نے کہا کہ کامیاب بولی دینے والے کو ہر ممکن سکیورٹی اور تعاون فراہم کیا جائے گا. نیلامی سے وصول ہونے والی رقم کو ضلع کی غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کیا جائے گا. اراضی کو مستاجری پر دینے سے ٹرسٹ کو مستقل آمدن ہوگی جس کو ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود اور تعلیم و صحت شعبوں پر خرچ کیا جائے گا. نیلامی کے عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے بولی کا عمل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں مکمل کیا گیا ہے .انہوں نے کہا کہ اب نیلامی کے عمل اور اس سے حاصل ہونیوالی آمدن کے خرچ میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے گا. اور عوام کے حق کی حفاطت کی جائے گی. اس موقع پر کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی.

نیلامی

مزید : ملتان صفحہ آخر