سوئی گیس کرپشن کیس ‘ سابق جی ایم کی درخواست ضمانت پر سماعت12 دسمبر تک ملتوی

سوئی گیس کرپشن کیس ‘ سابق جی ایم کی درخواست ضمانت پر سماعت12 دسمبر تک ملتوی

ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کرپشن کیس میں سابق جی ایم سوئی گیس کی درخواست ضمانت پر سماعت 12(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان میر بہادر بگٹی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف مقامی صنعتکار سے مختلف حیلوں بہانوں سے لاکھوں روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں درخواست گذار کو بدنیتی سے ملوث کیا گیا ہے اور جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواست گذار سے موئثر برآمدگی نہیں ہو سکی اورنہ ہی کوئی ثبوت سامنے آسکا ہے اس لئے اس کو تا فیصلہ مقدمہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت مزید دلائل اور بحث کے لئے ملتوی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر