محکمہ تعلیم سکولز کی پھرتیاں ‘ فالج کا شکار خاتون ٹیچر کی چھٹی منظوری کے بجائے تنخواہ بند

محکمہ تعلیم سکولز کی پھرتیاں ‘ فالج کا شکار خاتون ٹیچر کی چھٹی منظوری کے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز کے حکام کا ’’ انصاف‘‘فالج کاشکار ہوکرمعذور ہونے والی خاتون ٹیچرکی چھٹی منظورکرنے کی بجائے تنخواہ ہی بندکردی خاتون ٹیچرنے چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف جسٹس آف لاہورہائیکورٹ کوحصول انصاف کے لئے خط لکھ دیا۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر3نیوملتان میں پرائمری سیکشن میں تعینات خاتون سکول ٹیچرانجم عظمت خان نے اپنے لکھے گئے خط میں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

موقف اختیارکیاہے کہ دسمبر2016 میں اس پرفالج کاحملہ ہواجس کی وجہ سے وہ معذورہوکرچلنے پھرنے سے قاصرہوگئی اورمسلسل زیرعلاج ہے۔معذوری کے بعدمیڈیکل بورڈسے معذوری کاسرٹیفکیٹ حاصل کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری مردانہ کوچھٹی بڑائے معذوری کی درخواست دی ۔اس بابت متعددبارمحکمہ ایجوکیشن حکام کویاددہانی بھی کروائی مگرچھٹی توکیامنظورہوناتھی محکمہ ایجوکیشن نے میری تنخواہ ہی بندکردی۔تنخواہ بند ہونے کے بعدعلاج کاآخری سہارابھی ختم ہوگیاہے۔خاتون ٹیچرنے چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف جسٹس آف لاہورہائیکورٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

خط

مزید : ملتان صفحہ آخر