نوجوان طلبہ بیرونی قوتوں کا بہت بڑا ہدف ہیں، حافظ سعید

نوجوان طلبہ بیرونی قوتوں کا بہت بڑا ہدف ہیں، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء بیرونی قوتوں کا بہت بڑا ہدف ہیں۔ مخلوط نظام تعلیم کے ذریعہ طلباء کے ذہن برباد (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کئے جارہے ہیں۔ ایجادات موجودہ وقت کا تقاضہ ہیں مگر اس کا مثبت استعمال ضروری ہے۔ جدید علوم سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کی ترقی اور اسلام کی ترویج کیلئے کردار ادا کیا جائے۔کشمیری طلبا تکمیل پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔وہ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام طلباء سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شہر بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے ہزاروں طلبا ء موجود تھے۔ اک نظریہ اک پیغام، میرا پیارا پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں چیئر مین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف، مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد،محمد شعیب، عمار حنیف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دو قومی نظریہ یعنی لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ تحریک آزادی پاکستان میں برصغیر پاک و ہند کے طلبا نے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے مسلم طلبا ہی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہراول دستہ تھے۔آج طلبا کے ذہنوں کو بدلنے کیلئے منظم سازشیں کی جارہی ہیں۔تعلیمی نصاب کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ اسلامی تشخص، نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان سے متعلق اسباق کو تعلیمی نصاب سے نکالا جا رہا ہے۔منظم سازش کے تحت طلبا میں منشیات کو عام کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل کو تباہ کیا جا سکے۔