عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائینگے ،جاوید اقبال وڑائچ

عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جائینگے ،جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یار خان ‘کوٹ سمابہ(نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے کوٹ سمابہ میں کھلی کچہری سے خطاب (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوٹ سمابہ شہر میں ہر ایک گلی میں بجلی کی سہولت کے لئے کھمبے اور میٹر فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ صبح 5سے رات 10بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ گرلز ڈگری کالج کی تکمیل کے لئے بہت جلد فنڈز جاری ہو جائیں گیا انہوں سبزی فروشوں اور پھل فروشوں سے کہا وہ کسی ناجائز ٹیکس اور بھتہ نہ دیں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ ان کو موقع ملا تو کوٹ سمابہ کے تمام مسائل حل کے لئے وہ بھر پور کوشش کریں گے انہوں نے عوامی مسائل سنے اور کھلی کچہری میں موجود واپڈہ اور سوئی گیس کے افسران کو ہدایات دیں اس سے قبل کھلی کچہری سے سید جاوید محسن نقوی، جام امان اللہ ، ارشد رحمانی ، رانا محمد شاہد نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حقیقی تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے حکومت نے مؤثر حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے‘ عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے‘ حکومت نے تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا اورمیرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا‘نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کریں گے۔میاں ٹاؤن‘ مسلم کالونی‘ بھیل نگرودیگرملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

جاوید اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر