ڈکیتی ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم ‘ پولیس غائب

ڈکیتی ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم ‘ ...

ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور۴ لاکھوں روپے کی نقدی، موٹرسائیکل اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کر کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

بدستور جاری ہے ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات قیمتی گھریلو سامان مال مویشی موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے ہیں شاہ پور روڈ پر تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں عمر دراز کے رقبہ سے 14 مختلف افراد نے 38 من گندم جس کی مالیت تقریبا پچاس ہزار روپے بنتی ہے چوری کرلی لوح مارکیٹ میں حبیب الرحمن کو روک کر چار ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر 55 ہزار روپے کی نقدی ایک موبائل فون گھڑی چھین لی اور فرار ہو گئے سنٹرجیل کے ملازم غلام سخی زین العابدین کو چار مسلح ڈاکوؤں نے صادق کالونی میں روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھانہ الپہ کے اڈا بند بوسن سے اللہ رکھا کا موبائل فون چوری ہو گیا سیتل ماڑی کے علاقے سے محکمہ انہار کے لاکھوں روپے کے درخت چرا لیے گئے بلال نگر سے عدنان کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی قصوری چوک کے قریب نوید نامی شخص کو دو ڈاکوؤں نے روک کر اس سے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے کے بلاک شاہ رکن عالم سے نجی کمپنی کے دفتر سے پانچ عدد موبائل فون چوری ہو گئے تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقہ پرائم ویلاز سے جنید کے گھر سے اس کی نوکرانی چھے لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی کریم ٹاؤن کے قریب عمران نامی شخص کو دو ڈاکو نہیں روک کر اس سے پندرہ ہزار روپے کی نقدی انگوٹھی چھین لی اور فرار ہو گئے بوسن روڈ سے عبدالجبار کی کار چوری ہو گئی ممتازآباد سے احسن اور کینٹ سے حارث کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر