ڈی پی او نوشہرہ سے پریس کلب کی صحافی برادری کی ملاقات

ڈی پی او نوشہرہ سے پریس کلب کی صحافی برادری کی ملاقات

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ کیپٹن (R) منصور امان کا نوشہرہ پریس کلب کے ممبر ان صحافی برادری سے ملاقات ۔شہیدصحافی نورالحسن کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ضلع میں کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی بات چیت۔صحافیوں کاضلع کی صورتحال پر اظہار اطمینان تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ کیپٹن (R) منصور امان نے نوشہرہ پریس کلب کے ممبران سے ملاقات کی ۔جس میں نوشہرہ پریس کلب کے صدر جہانزیب خٹک ،نائب صدر مشتاق پراچہ سمیت شہشاہ ،تفہیم الرحمن ،ظہورخان،واجد،خالد نذیر اور فدا محمد نے شرکت کی۔جس میں چند دن قبل شہادت پانے والے صحافی نورالحسن کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نوشہر ہ کیپٹن (R) منصور امان نے پریس کلب ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا معاشرے کے عکاسی کرکے ان کے مسائل فرنٹ پے لاکر حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ نوشہرہ میڈیا اپنی مثبت خبروں اور بے داغ ماضی کی صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں سے جانا جاتا ہے۔ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں کے ساتھ پچھلے کئی سالوں کی نسبت کرائم میں کافی حد تک کمی آچکی ہے ۔منشیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نوشہرہ نے صحافی برادری کو بتایا کہ منشیات کو جڑ سے خاتمے کے لئے تمام تھانوں میں روز مرہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ۔ملاقا ت کے اختتام پر ڈی -پی -او نوشہرہ نے کہا نوشہرہ پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کسی بھی درخواست گذاراور تھانے میں آنے والوں کے ساتھ زیادتی ۔ گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر شہری کے حقوق کا خاص خیا ل رکھاجائے ۔ پریس کلب ممبران نے ڈی ۔پی ۔اونوشہرہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ۔ پی ۔ اونوشہرہ منصور امان کی قیادت میں نوشہرہ پولیس کی روز مرہ کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ اور اُمید رکھتے ہیں کہ تمام سماج دشمن عناصر کے خلاف نوشہرہ پولیس کی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر