ضلع خیبر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز

ضلع خیبر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع خیبر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروایاں کر رہی ہیں۔ پشاور میں واقع ڈپٹی کمشنرخیبر ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے ضلع خیبر میں 16 افراد کو گرفتار جبکہ اس اور دیگر منشیات کے متعدد مراکز بھی سیل کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر نے متعلقہ حکام کو سختی سے تاکید کی ہے کہ منشیات میں ملوث افراد کے خلاف گیرا تنگ کیا جائے اور کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں اس اور دیگر منشیات کی آزادانہ خرید و فروخت کی شکایات پر ڈی سی خیبر نے ضلع خیبر میں ہر قسم کی منشیات کے روک تھام کیلئے کارویاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ منشیات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو علاقائی مشران نے سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اپنی بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی بھی کرائی ہیں۔