ایران ،چاہ بہار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ 3افراد ہلاک متعدد زخمی

ایران ،چاہ بہار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ 3افراد ہلاک متعدد ...

تہران(آئی این پی) ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چاہ بہار میں دھماکے میں 3افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوگئے ۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاہ بہار میں پولیس ہیڈکوارٹرکی عمارت سے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی،جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکے اور فائرنگ سے موقع پر موجود تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ذرائع نے ارنا کو بتایا(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

واقعہ جمعرات کی دوپہر جنوب مشرقی ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار میں پیش آیا، جہاں بڑے دھما کے کی آواز سنی گئی اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونیوالا حملہ خودکش حملہ ہوسکتا ہے،جبکہ گورنر جنرل چاہ بہار رحمدل بمری نے بتایا دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا،علاوہ ازیں سیستان و بلوچستان گورنر کے سکیورٹی عہدیدار محمد ہادی مراشی نے اس دھماکے کی تصدیق کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر