زیر زمین پانی استعمال کرنے والے صنعتی کمرشل یونٹس کا سروے نہ ہو سکا ہے

زیر زمین پانی استعمال کرنے والے صنعتی کمرشل یونٹس کا سروے نہ ہو سکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ملتا ن میں زیر زمین پانی استعمال کرنے والے صنعتی و دیگر کمرشل یونٹس کا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سروے نہیں ہو سکا ہے ، عدالت عظمی کے حکم پر بلدیاتی ادارو ں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ زیر زمین پانی استعمال کرنے والی فیکٹریوں ، پٹرول پمپس ، شادی ہالز، ماربل فیکٹریوں ، ہوٹلز، سروس اسٹیشن سمیت دیگر کمرشل یونٹس کا سروے کرکے رپورٹ دی جائے لیکن ابھی تک ان اداروں نے سروے شروع ہی نہیں کیا ، یہ یونٹس بدستور زیر زمین پانی استعمال کر رہے ہیں۔