میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی 185یونین کونسلوں کو گذشتہ دو ماہ سے ماہانہ گرانٹ نہ مل سکی

میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی 185یونین کونسلوں کو گذشتہ دو ماہ سے ماہانہ ...

ملتان (سپیشل رپورٹر )میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی 185یونین کونسلوں کو گذشتہ دو ماہ سے ماہانہ گرانٹ نہیں مل سکی ہے جس (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے باعث یونین کونسل سیکرٹریز اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مئی ، جون ، جولائی 2018کی ماہانہ گرانٹ جاری نہیں کی گئی ہے جبکہ اگست اور ستمبر 2018کو ملتان کی 185یونین کونسلوں کو تین تین لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گء اب اکتوبر اور نومبر 2018کی گرانٹ ڈی سی ملتان کے اکاونٹ میں منتقل کی جا چکی ہے اوریونین کونسلوں میں فنڈز کی تقسیم کیلئے چیک بناکر ڈی سی ملتان کو بھیجوا دیئے گئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے یونین کونسلوں کو چیک جاری نہیں کئے جا سکے ہیں جس کے باعث یونین کونسل سیکرٹریز اور دیگر سٹاف پانچ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر