ہماراتحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ، علماء اہل سنت والجماعت

ہماراتحریک لبیک پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ، علماء اہل سنت والجماعت

 

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہل سنت ولجماعت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام جو حال ہی میں بونیر کی ضلعی انتظامیہ نے 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیج دئے گئے تھے ۔جو آسیہ مسیح کے بریت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے ۔بونیر پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نعیم اللہ ۔مولانا محمد عبداللہ ۔مولانا محمدولی اللہ ۔سردار علی خان ۔فضل منان ۔امیر عثمان ۔غنی رحمان ۔محمد یسین ۔محمد رازق اور سید جعفر شاہ باچا نے کہا کہ ہم نے بہ حیثیت عاشقان رسول ﷺاحتجاج میں شرکت کی تھی ۔ہمار ا تحریک لبیک پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ہے ۔ہم مملکت خداداد کے قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنی دینی فریضہ اداکرتے رہینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری گرفتاری غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی تھی ۔تحریک لبیک کے ساتھ نہ ہمارا پہلے تعلق تھا اور نہ ائندہ ہم اسکے پروگرامات اور احتجاجوں میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کا بھرپور اخترام کریں گے ۔اس موقع پر میلاد کمیٹی کے چئیر مین اور سماجی کارکن جہانبر خان نے کہا کہ اہل سنت ولجماعت کے علماء کرام جو حال ہی میں گرفتار ہوئے تھے ۔یہ غلط فہمی کی بنیاد پر تھی ۔ان علماء کرام کا کسی قسم سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اس وجہ سے ان کے پروگراموں میں تمام سیاسی ،مذہبی اور عمائیدین علاقہ بھرپور شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کرتے ہیں ۔ان علماء کرام کا تحریک لبیک پاکستان یاا کسی دوسری مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر