صحافی برادری مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن ہے ،حاجی رضا خان

صحافی برادری مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن ہے ،حاجی رضا خان

مٹہ (نمائندہ پاکستان) گجر قوم خیبر پختونخواکے سردار قوم حاجی رضا خان سابق ناظم اور ممتاز سیاسی رہنماء سید اکبر خان ممتاز سیاسی رہنماء حاجی جلات خان نے کہا ہے کہ صحافی برادری مظلوم عوام کیلئے ایک ہی اثاثہ ہیں کہ یہ طبقہ مظلوم عوام کیلئے اواز اٹھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظالم کا ہاتھ ظلم کرنے سے سب سے پہلے ہمیشہ کیلئے میڈیا ہی نے روک لیا ہے جس پر پوری قوم صحافی برادری کو عزت کی نگاہوں سے دیکھتے ہے میڈیا ملک وقوم اور خاص کر مظلوم طبقے کی نمائندہ گی پوری ایمانداری کیساتھ کریں گجر قوم تمام صحافیوں کی شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں پریس کلب کے نئے کابینہ کی اعلان کی موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب چیرمین سردار جہانزیب مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر رحیم خان عظمت علی خان غفور خان شیدا ء نے بھی خطاب کی سردار حاجی رضا خان نے کہا کہ اس وقت میڈیا کی کردار ایک اہم کردار ہیں اسلئے میڈیا عوام کی ترجمانی پوری ایمانداری کیساتھ کریں کیونکہ اس وقت عوام اور خاص کر مظلوم عوام کی تمام نظریں میڈیا ہی پر ہے کیونکہ ہمیشہ ہی ظالم کا ہاتھ ظلم کرنے سے میڈیا ہی نے روک لیا ہے جس کی زندہ مثالیں اس وقت بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ گجر قوم نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا ہے اور ائندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی اور حقوق لینے کیلئے گجر قوم سمیت تمام مظلوم طبقات اور میڈیا ملکر کام کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ محمود خان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کی غیور عوام اور علاقے کی محرمیوں کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلی ٰ محمود خان ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ایک فخر کی بات ہے اور ان شاء اللہ وہ یہاں کی عوام جو ایک عرصے سے محروم رہ کر اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں یہاں کی تمام محرمیوں کو ختم کرینگے اور ایسے اقدامات اٹھانے کی بھی توقع رکھتے ہیں جس سے خصوصی طور پر مظلوم طبقہ فائدہ اٹھاکر انکو انکی حقوق انکی دہلیز پر مل جائے انہوں نے اس موقع پر مٹہ پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد دیکر ہر قسم تعاون کرنے کی یقین دلایا اس موقع پر مٹہ بازار کے جنرل سیکرٹری عثمان غنی نائب ناظم محمد صادق اور دیگر قائدین اور لوگ بھی موجود تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر