جس کا آئیڈئل ہٹلر ہو وہ لیڈر کیسے فلاحی معاشرہ تشکیل دیگا، قمرزمان کائرہ

جس کا آئیڈئل ہٹلر ہو وہ لیڈر کیسے فلاحی معاشرہ تشکیل دیگا، قمرزمان کائرہ

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابقہ وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے پیپلز پارٹی کو شروع دن سے ہی چیلنجز کا سامنا تھا ہمارے خلاف بہت سے فیصلے کئے گئے اور ہمیں سکیورٹی ر سک تک بھی کہا گیا ،ذواالفقار علی بھٹوشہید کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو نے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جماعت کو سنبھالا،موجودہ حکومت کی سو دن کی کارکردگی صفر ہے، پیپلز پارٹی غریب مزدور وں کی جماعت ہے ،آج پی ٹی آئی والے اس بات پر اعتراض کرتے ہیں ہم سے سو دن کی کارکردگی کیوں مانگ رہے ہیں ،پی ٹی آئی کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہو گا، گزشتہ روزان خیالات کا اظہارانہوں نے بارروم چنیوٹ اور تحصیل چوک میں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا خان صاحب نے اپنی سیاست میں بہت سے غلطیاں کیں یو ٹرن پر جتنے لوگوں کی مثالیں دیں وہ تاریخ کے بدترین لوگ ہیں جن کا آئیڈیل ہٹلر ہو اس لیڈر نے کیا معاشرہ تشکیل دینا ہے ،این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں ،باتوں سے کام نہیں چلے گا ،خان صاحب یہ بھی بتائیں کیا آپ این آر او دینے کی پوزیشن میں ہیں ، پیپلز پارٹی کیخلاف کئی محاذ بنائے گئے مگر پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ، جمہوریت کی آزادی کیلئے کام کیا ہے، فیصل آبا د میں ہائیکورٹ بینچ کی تشکیل اس علاقہ کے وکلا کا حق ہے جو ان کو ملنا چاہیے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں مقامی سطح پر ہائی کورٹ بینچ بننے سے عوام کو سستا اور فوری انصاف ملے گا، بڑے میاں صاحب خود ضمانت پر ہیں ،باقی سب خاندان پر بھی مقدمات قائم ہیں لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کیخلاف غلط پراپروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آج ملک میں کسان طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے، پنجاب بھر میں کرشنگ سیزن کا شروع نہ ہونا کسانو ں کیساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے، پیپلز پارٹی آج بھی کسان بھائیوں کیساتھ ہے ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسانوں کو معاشی استحصال کریں ، ہر جگہ پرکسانوں کیلئے آواز بلند کرینگے ،ملک میں تمام بے نام اکاؤنٹ کا تعلق پیپلز پارٹی سے جوڑا جاتا ہے، اکاؤنٹس سیالکوٹ لاہور سے پکڑے جاتے ہیں تو اوپر زرداری صاحب کی تصویر لگا دی جاتی ہے ،خدار یہ مذاق بند کیا جائے ،نیب کے قانون میں تبدیلیاں حکومت نے ہی کرنی ہیں، پیپلز پارٹی کو بھی نیب پر بہت سے سوالات ہیں،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی شاہ اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی سید عنایت علی شاہ ضلعی صدر پیپلز پارٹی چنیوٹ سید علی رضا زیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاپیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت ہے جس نے ہر آمر کا ڈٹ مقابلہ کیا ،پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر