چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ہوگئے

چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل۔ حاجی سرتاج خان صدر جبکہ سیف اللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ یونین آف جرنلسٹس کا انتخابی اجلاس زیر صدارت حاجی سرتاج خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس متفقہ طور پرحا جی سرتاج خان صدر جبکہ سیف اللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ دیگر عہدیداروں میں خافظ وزیر محمد نائب صدر ، منصور علی جائنٹ سیکرٹری ، سید علی شاہ فنانس سیکرٹری اور ندیم جان رزڑوال آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔