طوطہ خان میں آر ایچ سی کو دوسرے ادارے کو دینے سے متعلق حکم امتناعی

طوطہ خان میں آر ایچ سی کو دوسرے ادارے کو دینے سے متعلق حکم امتناعی

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس محمدایوب پرمشتمل ڈویژن بنچ نے ملاکنڈکے علاقے طوطہ خان میں بی ایچ یو اورصوابی میں واقع آرایچ سی کو دوسرے ادارے کودینے سے متعلق کیس میں حکم امتناعی جاری کردیا اورجواب مانگ لیادورکنی بنچ نے اسدشاہ نامی درخواست گزارکی رٹ کی سماعت کی توانکے موقف شاہ فیصل صافی نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گزار نے2013ء میں مذکورہ بالاہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا معاہدہ محکمہ صحت کے ساتھ کیاجوکہ پانچ سال کیلئے تھا اورانہوں نے کامیابی کے ساتھ اس کو چلایا اب جب درخواست گزار نے اس معاہدے میں توسیع کی درخواست دی تومحکمہ صحت کے حکام نے مزید توسیع سے انکار کردیاحالانکہ اسی بنیاد پردیگراداروں کو توسیع دی گئی ہے جس میں آغاخان فاؤنڈیشن بھی شامل ہے مگردرخواست گزار کو اس سہولت سے محروم رکھاجارہاہے جس پر عدالت نے ان دونوں ہسپتالوں کا کنٹرول دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت سے جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر