درہ کوڑا ،رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا ہنڈا گرنیڈ حملہ ،بی ایم پی اہلکار شہید کرنل ،سپاہی زخمی

درہ کوڑا ،رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا ہنڈا گرنیڈ حملہ ،بی ایم پی اہلکار ...

وہوا‘تونسہ( نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر)د ہشت گردوں کا رینجرز کی گاڑی پر گرنیڈ سے حملہ، کرنل اور سپاہی زخمی،کرنل کی حالت(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

تشویشناک، رینجرز کی بھاری نفری وہوا طلب، ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف اور وہوا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،جوانوں کو وہوا ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، رینجرز حکام کا مزید تفصیل بتانے سے گریز، تفصیل کے مطابق وہوا کے نواح میں صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بارڈر پر واقع درہ کوڑا کے مقام پر دو گاڑیوں پر سوار رینجرز کے نوجوان گشت پر تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کرنل محمد ایوب اور سپاہی رحمٰن فارو ق زخمی ہوگئے جنہیں رینجرز کے دیگر جوانوں نے وہوا ہسپتال منتقل کیا،جہاں پر نوجوانوں کی طبی امداد دی گئی کرنل محمد ایوب کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہے رینجرز کی بھاری نفری اور رینجرز کا ہیلی کاپٹر وہوا پہنچ گیا زخمی نوجوانوں کو وہوا ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس وہوا کے پریڈ گراؤنڈ میں اتارے گئے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے اس موقع پر میڈیا نے جب رینجرز حکام سے تفصیلات پوچھیں تو انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔ دہشت گردوں کے حملہ میں بارڈرملٹری پولیس کا لاپتہ نوجوان جام شہادت نوش کر گیا بستی لکھانی کے نوجوان ملنسار اورہنس مکھ جوان کانسٹیبل بی ایم پی محمدطاہرخان قیصرانی ولدغلام سرور لکھانی دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہوا۔ رینجر کے جوان اور کرنل بھی زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر