نشتر میں برطانوی ہسپتالوں کی طرز پر روبوٹیک سرجری شروع کرنیکا فیصلہ

نشتر میں برطانوی ہسپتالوں کی طرز پر روبوٹیک سرجری شروع کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار )نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کے ہسپتالوں کی طرز پر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

روبوٹیک سرجری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس روبوٹیک سرجری میں جدید طریقے سے آپریشن کئے جائیں گے اس ضمن میں برطانیہ کے سرجن ڈاکٹر ابوالحسن نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات بھی کی۔دریں اثنا ء وائس چانسلر نے ہاسٹل وارڈن کو طلبہ کو میس سہولیات دینے کی ہدائیت بھی کی۔نشتر کالج آف نرسنگ کی طالبات کو بھی میس کی سہولت اور بہتر کھانا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق رجسٹرار و کنٹرولر آفس کو چلانے کے لئے28 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔