دھنوٹ :حساس ادارے کے نوجوان کا اندھا قتل ٹریس بھائی اور بیوی قاتل نکلے

دھنوٹ :حساس ادارے کے نوجوان کا اندھا قتل ٹریس بھائی اور بیوی قاتل نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دھنوٹ(سٹی رپورٹر) فوجی عثمان اندھاقتل کیس رشتے پامال ہوئے حقیقی بھائی اور بیوی قاتل نکلے مقتول کی بیوی کے دیوار عرفان کے ساتھ ناجائز
(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
مراسم تھے بھائی عرفان اور مقتول کی بیوی نے 50ہزارروپے دیکر منیر عرف منی سے قتل کرایاتھانہ دھنوٹ پولیس نے تفتیش مکمل کرلی تما م ملزمان گرفتاراندھا قتل ٹریس کرنے پر اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کا تھانہ دھنوٹ پولیس کو خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کے معروف مقدمہ نمبر395/18فوجی عثمان اندھاقتل کیس کو تھانہ دھنوٹ پولیس نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد ٹریس کرلیا واضح رہے کہ مورخہ3نومبرکو فوجی محمد عثمان کو ای پری پلاننگ کے تحت ملزمان مقتول کی بیوی ،حقیقی بھائی عرفان ،سجاد،شہباز اور منیر عرف منی نے قتل کردیا تھا اورڈکیتی کارنگ دیتے ہوئے شہباز مقتول فوجی عثمان کوموٹر سائیکل پر لیکر کہروڑپکا موبائل خرید کرنے گیا اور واپس آنے کا ملزمان عرفان،سجاد اورمنیر عرف منی کے ساتھ ٹائم اور مقام فیکس کیا مختلف بہانوں سے عین اسی وقت ٹائم اور مقام پر شہباز موٹر سائیکل پر عثمان کے ساتھ پہنچا جہاں پر پہلے سے ملزمان منیر عرف منی،عرفان اور سجاد موجود تھے جنہوں نے روک کر پیسے لیئے اور بعد میں منیر عرف منی نے فوجی عثمان کے سر میں گولی مارکر موٹرسائیکل پر فرارہوگئے جبکہ شہباز نے تقریبا15منٹ بعدریسکیو1122اور15پر کال کی اتنے وقت میں ملزمان اپنے گھروں میں پہنچ چکے تھے جبکہ حقیقی بھائی عرفان نے فورا گھر پہنچ کر کھانا بھی کھایا پولیس تفتیش کے مطابق مقتول کے بھائی عرفان کے مقتول عثمان کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جنہوں نے باہم مشورہ ہوکر مقتول کی بیوی نے دیور عرفان کو 50ہزارروپے دیئے جبکہ عرفان نے 50ہزارروپے منیر عرف منی کو دیئے جس نے فائر مارا باقی افراد نے امداد کی تھانہ دھنوٹ پولیس کے اندھا قتل ٹریس کرنے پر ایس ایچ او رئیس علی انصر ،ملک خلیل احمد بھٹہ اورمرید حسین کو اہلیان علاقہ جبکہ اعلیٰ افسران نے خراج تحسین پیش کیا ۔