غلط اندارج پر پٹواری کی قید اور جرمانہ کی سزا معطل

غلط اندارج پر پٹواری کی قید اور جرمانہ کی سزا معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس محمدایوب پرمشتمل ڈویژن بنچ نے زمینوں کے انتقالات سے متعلق کاغذات میں غلط اندراج کرنے پردوسال قید اورپچپن لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانیوالے پٹواری کی سزامعطل کردی اور اسے بیس لاکھ دونفری ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم اکبرخان پرالزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کیا جس پر نیب نے اسے گرفتارکرلیا عدالت میں کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر اسے دوسال قید اور پچپن لاکھ روپے کی سزاسنائی گئی لہذااسے جیل میں نہیں رکھاجاسکتاہے کیس کے حتمی فیصلے تک اسے ضمانت پررہاکیاجائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سزامعطل کردی اور اسے ضمانت پررہا کردیا۔