ڈینٹل کالج میں داخلہ سے محروم طالبہ کا معاملہ ازسر نو دیکھنے ‘ 2 ہفتے میں پرنسپل کو فیصلہ کرنیکی ہدایت

ڈینٹل کالج میں داخلہ سے محروم طالبہ کا معاملہ ازسر نو دیکھنے ‘ 2 ہفتے میں ...

ملتان ( خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پرنسپل ڈینٹل کالج کو طالبہ کو داخلہ سے محروم کرنے کا معاملہ ازسرنو دیکھنے اور 2 ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ فاضل عدالت (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

میں طالبہ ثمین افلاک نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کے ٹرائبل ایریا جھوک بڈو تونسہ کی رہائشی ہے اور مخصوص علاقوں کے کوٹہ میں پی ڈی ایس میں داخلہ دیا لیکن واجبات کی ادائیگی کے وقت رہائش علاقے کو مخصوص علاقے میں شمار نہ ہونے کا عذر دے کر داخلہ سے انکار کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر