ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،1996 میں اقوام متحدہ نے ایک قراداد کے ذریعے اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیاجس سے قبل یہ دن اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت منایا جاتا تھا جو کہ ہوا بازی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کا ذمہ دار ہے۔

عالمی دن

مزید : ملتان صفحہ آخر