صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 4افراد جاں بحق
صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع باجا میں گھریلو تنازغہ پر واصل خان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ جو بعد ازاں مردان ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر عاشق پر کی گئی صوابی پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا دریں اثناء موضع یار حسین میں مسجد کے امام کی تقرری کے تنازغہ پر فائرنگ سے نعیم اللہ جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے بھائی فضل اللہ نے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر حبیب اللہ پر کی ہے یار حسین پولیس نے مبینہ ملز م کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناء علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موضع گلو ڈھیری اور صوابی کے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔