اسلامیہ کالج پشاور میں انجمن حلال احمرکی طرف سے عالمی یوم رضاکارمنایا گیا

اسلامیہ کالج پشاور میں انجمن حلال احمرکی طرف سے عالمی یوم رضاکارمنایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور میں انجمن حلال احمرکی طرف سے عالمی یوم رضاکارمنایا گیا۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم مہمانِ خصوصی تھے۔اس سلسلے میں اسلامیہ کالج کے خیبر یونین ہال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر توقیر عالم ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ،احمد حسین اسسٹنٹ ڈائیریکٹر واصف خان ڈپٹی سیکرٹری نے شرکت کی۔مہمان خصوصی اور ڈین ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹراور ڈپٹی سیکرٹری نے رضاکاروں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے۔شرکاء نے تقریب کے آخر میں کیک کاٹا اور عوام کی آگاہی کے لئے واک کیا گیا۔واضح رہے کہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں 35000رضاکار اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔