بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلا ء بحث کیلئے طلب

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست پر فریقین کے وکلا ء بحث کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر فریقین کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

وکلا ء کو حتمی بحث کیلئے 14 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فلم ساز سہیل احمد خان کی درخواست پرسماعت کی ، اس کیس میں فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 35 ایم ایم پرانی ریل والی بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے، سی ڈی یا یو ایس بی میں درآمد کی جانے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائد نہیں، بھارتی فلموں کی درآمد سے سینما انڈسٹری بحال ہوگئی ہے،سینما انڈسٹری چلنے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی بحال ہوگیا ہے جبکہ درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارتی فلموں کو پاکستان میں دکھایا جا رہا ہے، ایک فلم سے حاصل شدہ 95 فیصد سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوجاتا ہے، بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا حکم دیا جائے۔