ہیلتھ آفس میں انتظامی امور کمپیوٹر آپریٹر کیجانب سے چلائے جانیکا انکشاف

ہیلتھ آفس میں انتظامی امور کمپیوٹر آپریٹر کیجانب سے چلائے جانیکا انکشاف

ملتان ( وقائع نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کے انتظامی امور کو ایک کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔افسروں کے نام پر کھلی بلیک میلنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت ملتان سی ای او آفس میں عرصہ دراز سے ایک کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے۔جو اپنی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

چالاکیاں سے سی ای او افس میں ہر انے والے افسر کی کا"انکھوں تارا" بن جاتا ہے۔یہی کمپیوٹر آپریٹر اس وقت ڈاکٹرز۔نرسوں۔پیرا میڈیکل سٹاف۔و دیگر ملازمین کو تبادلے کا کوئی مسلہ ہو۔چھٹیوں لینی ہو۔ یا دیگر ملازمین سے متعلق امور ہوں۔ہر کام کے ریٹ مقرر کیئے ہوئے ہیں۔ ملازمین کو افسروں کے نام پر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔۔جسکی شکایت مذکورہ دفتر کے افسر کو کی گئی ہے۔مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوئے۔جبکہ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کوئی بھی کمپیوٹر آپریٹر دفتر کے انتظامی امور میں مداخلت نہیں کر رہا ہے۔اور نہ ہی کسی نے بھی ایسی کوئی شکایت کی ہے۔شکایت ملنے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر