ڈیم فنڈمیں 8ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع
کراچی(این این آئی)دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، اب تک ڈیم فنڈز میں 8ارب 41کروڑروپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں پاکستانی ملی وحدت کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیم فنڈز میں8ارب 41کروڑ 24لاکھ 7ہزار 682روپے جمع ہوئے ہیں۔دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے ۔سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے جانے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پاک فوج کی جانب سے سب سے زیادہ 58 کروڑ سے زائد کی رقم جمع کرائی گئی ہے۔
ڈیم فنڈ