ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اے سی کا بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر اے سی کا بازار کا دورہ

رستم(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم فواد خٹک نے رستم میں بازار کا اچانک دورہ کیا انہوں نے مختلف کریانہ شاپس ، بیکری شاپس، فروٹ اور سبزی شاپس چیکنگ کے دوران ان کے نرخنامے، صفائی ستھرائی ، ملاوٹ شدہ اشیاء، غیر معیاری اور زاد المعیاد اشیاء رکھنے پر درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیا اور ساتھ ہی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں کو نوٹس بھی دیا کہ وہ سڑک اور سرکاری حدود سے اشیاء از خود ہٹالیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی جائے گی ، اس دوران انہوں نے کم گیج والے پٹرول پمپ کے مالک کو بھی جرمانہ کیا ، سدھوم رستم کے عوامی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم فواد خٹک کا بلاتفریق آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں رستم میڈیا کلب کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران فواد خٹک نے واضح کیا کہ تحصیل رستم میں ایک بھی دکاندار عوام کو دھوکہ نہیں دے گا اگر کوئی دکاندار نرخنامے کے خلاف پایا گیا اس کو جیل بھجوادیں گے ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر