آئی جے ٹی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبہ ریلی

آئی جے ٹی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبہ ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں حقوق طلبہ ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات درج تھے جس کی قیادت ناظم آئی جے ٹی گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی حسن بشیر، ناظم آل گورنمنٹ کالج پشاور وسیم حیدر اور دیگر کررہے تھے ریلی سے مقررین نے کالج انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جی سی ٹی پشاو رکے طلباء کو بھی وزیراعظم لیب ٹاپ سکیم میں شامل کی جائے انہوں نے کہا کہ کالج کے طلباء کو ہاسٹل میں مشکلات کا مسائل ہے جس کو فی الفور ختم کیا جائے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جی سی ٹی ڈگری کو انجنئرنگ کے برابر کیا جائے اور جی سی ٹی کو ٹرانسپوررٹ کی سہولیات دی جائے جس کے بعد کالج انتظامیہ نے ان کی مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی۔