2کارو ں میں تصادم ،بچے سمیت 4افراد جاں بحق

2کارو ں میں تصادم ،بچے سمیت 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ کرم پور ‘ حویلی کورنگا (وقائع نگا ر‘ بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) 2کاروں میں تصادم کے نتیجہ میں بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے بیل گاڑی کے نیچے آکر محنت کش چل بسا جبکہ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا ، تفصیل کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر چالیس سالہ خاتون نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چالیس سالا غازی آباد کی رہائشی حسینہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔جہنوں نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مترو سے کرم پور آنے والی بارات کی ایک مہران کارنمبری ABL 232سامنے سے آنے والی کار نمبری LEF 4558سے ٹکرا گئی۔خوفناک حادثے میں باراتی محمد رمضان ولد رحیم بخش،محمد نزیر ولد عبدالرحمن ،کوثر بی بی زوجہ محمد نزیر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ڈیڑھ سال کا بچہ محمد مزمل ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ بہاولنگر سے ملتان جانے والے شاہد حسین،محمد مصطفےٰ ،عبدالمجید صفدر اور صائمہ بی بی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں کاریں تیز رفتار تھیں اور سڑک پر مٹی کی دھول اڑ رہی تھی جس کی وجہ سے دونوں کاریں ایک دوسرے کو نظر نہ آئیں اور آپس میں ٹکراگئیں۔حویلی کورنگا ،بیل ریڑھی کے نیچے محنت کش کچلا گیا۔کوٹ اسلام کا 45 سالہ محنت کش عبدالرحمن کچھ بیل ریڑھی پر چارہ لیکر گھر آرہا تھا کہ پیر پھسلنے سے ریڑھی کے ٹائر کے نیچے کچلا گیا۔موقع پر ہلاک۔