پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو)پشاورکے زیر اہتما م صو بے کے تما م پرائیو ٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجز میں جا ری داخلوں کے دوسر ے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔واضح رہے کہ پہلے مر حلے میں سر کا ری میڈ یکل اور ڈینٹل کا لجز کے داخلے گزشتہ روز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ اب دوسرے مر حلے میں پرائیو ٹ کالجز میں داخلوں کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے۔پرائیو یٹ کالجزکے دوسرے مر حلے میں مو رخہ6دسمبرسے11دسمبرتک صو بے کے13پرائیویٹ میڈ یکل اورڈینٹل کالجز میں اوپن میرٹ نشستوں پرداخلے دیئے جا ئیں گے جبکہ فارن سیلف فنا نس کی مخصو ص نشستوں پر داخلو ں کا عمل11دسمبرکومکمل کیاجائے گا۔ یا د رہے کہ کے ایم یو صو بے کی تا ریخ میں اس سا ل پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی کے نئے ریگو لیشنز کے تحت سر کاری میڈ یکل اور ڈینٹل کالجز کے سا تھ سا تھ صو بے کے تما م پر ائیویٹ میڈ یکل اور ڈینٹل کا لجز میں سنڑالائیزڈ نظا م کے تحت داخلے کر رہی ہے۔ پر ائیویٹ کالجز میں داخلوں کا مر حلہ نو مبر میں فارمو ں کی وصولی سے شر وع ہو ا تھا جبکہ ان کالجز کی پہلی میر ٹ لسٹ 4دسمبر کو جا ری کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطا بق پر ائیو یٹ کالجز کی اوپن میرٹ اور فارن سیلف فنانس نشستوں پرداخلو ں کاعمل مکمل ہونے سے صو بے کے تمام سرکاری اورپرائیویٹ میڈ یکل کالجزکے سیشن2018-19کے داخلو ں کے دونو ں مراحل پایہ تکمیل کو پہنچ جا ئیں گے جس کے نتیجے میں نئے سیشن کی کلاسوں کا آغاز دسمبر کے وسط سے ہوسکے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر