جمرود میں صحافی نور الحسن کے قتل کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

جمرود میں صحافی نور الحسن کے قتل کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

جمرود(نمائندہ خصوصی)جمرود: پشاورمیں صحافی نورالحسن کی بہمانہ قتل کے خلاف جمرودپریس کلب کے صحافیوں کا احتجاج۔جمرودپریس کلب کے صحافیوں نے پشاور میں نجی چینل کے سینئر صحافی نورالحسن کی بہمانہ قتل کے خلاف احتجاج کیا انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے لکھے تھے اور صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرجمرودپریس کلب کے صدراول شیر آفریدی سمیت جمرودپریس کلب کے دوسرے صحافی حضرات بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے تمام اضلاع کے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔صحافیوں کا قتل عام اور ڈرانے دھمکانے کے ساتھ ساتھ معاشی قتل عام بھی بند کیا جائے۔انہوں نے صحافی نورالحسن کی بہمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے،گورنر کے پی کے اور آئی جی کے پی کے سے نورالحسن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر