واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

مردان (بیورورپورٹ )واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے زیر اہتمام مردان میں نکا سی آب نالوں کی صفائی نہ ہونے اور لو گوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے فنکان کے زیر اہتمام آئیڈیا کیمو نکیشن کے تعاون سے ایک روزہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مردان کے 14یونین کو نسلوں میں ایک جامع سروے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی جو لوگوں سے معلومات حاصل کر کے ان کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائینگے ۔تر بیتی ورکشاپ سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان کے سپروائزرثقلین ، آئیڈیا کیمو نکیشن کے علی یوسفزئی،اجمل شاہ یوسفزئی اور ظاہر اللہ نے کہا کہ اس سروے میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اہلکار،ناظمین اور کونسلرز سروے ٹیموں کا ساتھ دیگی انہوں نے کہا کہ بعض لو گوں کی طرف شکایت ہو تی ہے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے اہلکار صیح ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتی اور بعض علاقوں میں نکاس آب کی نالیوں میں گند پڑا ہے جس سے بدبو آتی ہے۔ گندگی اور بدبو کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح سینیٹشن پر ہے۔کوشش کررہے ہیں صفائی کو بہتر بنائے ، جلد نالیوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر