ڈیرہ میں کنڈہ کلچر کے خلاف آپریشن ،مقدمات درج

ڈیرہ میں کنڈہ کلچر کے خلاف آپریشن ،مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کی ہدایت پرایس ڈی اورورل سب ڈویژن شوکت اللہ محسود کی نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹی کاکڑی شموزئی ، منگل ،گروالی ،گنجو، فتح علی ،بزدار،نون اورنواب کے علاقوں میں گرینڈآپریشن ‘200سے زائد کنڈے پکڑے گئے ‘52بجلی کے ٹرانس فارمرز کی بجلی کاٹ دی گئی ‘بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں استغاثے بھجوادیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کی ہدایت پرواپڈا کے حوالے سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ضلعی کمیٹی نے رورل سب ڈویژن میں گرینڈآپریشن کیاجس کے دوران بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے ہونے پر52ٹرانس فارمرز کی بجلی کومنقطع کیاگیا۔ ان علاقوں میں کڑی شموزئی ، منگل ،گروالی ،گنجو، فتح علی ،بزدار،نون اورنواب کے علاقے شامل ہیں اسی طرح 200سے زائد ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے اوران کے سامان کوقبضے میں لیاگیا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں استغاثے بھی بھجوادیے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر