ہفتہ انسداد بد عنوانی تین دسمبر سے نو دسمبر تک پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے

ہفتہ انسداد بد عنوانی تین دسمبر سے نو دسمبر تک پاکستان بھر میں منایا جا رہا ...

پشاور( سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج کے سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی ہفتہ انسداد بد عنوانی تین دسمبر سے نو دسمبر تک پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔عوام کی آگاہی کے لئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔خیبر پختونخوا کی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے اینٹی کرپشن کے ڈائیریکٹر عثمان زمان تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت اسلامیہ کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نت کی اورانہوں نے اینٹی کرپشن کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی اگاہی بھی دی کہ ہم سب مل کر کیسے اپنے پیارے پاکستان سے کرپشن جیسے ناسورکا خاتمہ کریں گے۔مقررین نے کہا کہ ہمیں خود کو اپنے خاندان کو بدنامی اور تباہی سے بچانے کے لئے حرام خوری سے اجتناب کرنا ہوگا۔آئیں عالمی ہفتہ اہنٹی کرپشن کے موقع پر تجدیدِ عہد کریں کہ بد عنوان کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔تقریب میں طلباء نے تقاریرکیں جس میں رحمت عالم نے پہلی جبکہ کنول نصیر نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے انعامات کی حقدار ٹھہری۔ اس تقریب میں ڈاکٹر مراد اللہ ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر