پریسٹن یونیورسٹی کے طلباء انتہائی باصلاحیت ہیں ، وی سی ڈیرہ

پریسٹن یونیورسٹی کے طلباء انتہائی باصلاحیت ہیں ، وی سی ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)پریسٹن یونیورسٹی کوہاٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعصمت اللہ خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو جدید ضروریات اور سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں آگہی کی فراہمی اور اس کے ذریعے ملک اور قوم کی ترقی کے امور کو اجاگر کرنے کی جانب انہیں راغب کرنا قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈویجول لینڈ کے زیراہتمام تین روزہ صحافتی بوٹ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ اعوان سینئر تربیت کار۔ پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر احمد صغیر اور ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پریسٹن یونیورسٹی کے طلبہ انتہائی باصلاحیت ہیں انکی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا میری ترجیحات میں شامل ہے ہمیں نئی نسل کو ترقی خوشحالی کے عمل میں شریک کرنا ہونا مقررین نے کہا کہ بدلتے حالات میں سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل کو اجاگر کرنا ملک کی نیک نامی میں اضافہ کرنا اور ذرائع آمدن میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے نئی نسل کو آگہی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور طلبہ کے اس تربیتی مرحلہ میں طلبا کو سینئر صحافیوں سے ناصرف سیکھنے کا موقع ملا بلکہ سینئر لوگوں کو نئی نسل کی ذہنی بلندی اور سوچ سے بھی آگہی حاصل ہوئی یہ ملک ہمارے پاس اللہ کی نعمت ہے ہمیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کرداد کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ طلبا کو انڈویجول لینڈ کے زیراہتمام اس تربیت میں بنیادی صحافتی اقدار کی ضروریات اور علاقائی مسائل کو صحافتی انداز سے سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی جسکا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہیے طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی جہتوں کا علم ہوا جس پر ہم آئی ایل اور پریسٹن یونیورسٹی انتظامیہ کے مشکور ہیں تقریب کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر