ڈھوک جمعہ کے عوام گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، ذوالفقار بھٹی

ڈھوک جمعہ کے عوام گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، ذوالفقار بھٹی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے نائب صدر ذوالفقار بھٹی نے کہا ہے کہ ڈھوک جمعہ کے عوام گزشتہ چند ماہ سے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بندش کا شکار ہیں جبکہ گیس کے بل پہلے سے بھی بھاری بھرکم آرہے ہیں جو بل 200سے400روپے کے درمیان گرمیوں میں آتے تھے اب وہی بل 2000سے3500روپے تک آرہے ہیں مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے گیس بل بڑھا کر نیا عذاب مسلط کردیا ہے جبکہ گیس بھی نہیں آرہی بغیر گیس جلائے لوگ بھاری بل دینے پر مجبور ہوچکے ہیں متعلقہ حکام کو اس طرف توجہ دینی چاہیے محکمہ گیس کے آفس میں بل درستگی کیلئے جانیوالوں سے بھی ناروا سلوک کیاجاتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈھوک جمعہ میں اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ اتنی اندھیرنگری پہلے تو ہم نے کبھی نہیں دیکھی کہ گیس بھی نہ جلائیں اور بل بھی دیں ہمارے بچے سردی میں ٹھٹھر رہے ہوتے ہیں کھانا پکانے کیلئے لکڑیاں،سلنڈر استعمال کرنا پڑرہے ہیں وہ بھی مہنگی ہوچکی ہیں مگر حکام کے کانوں پر شکایات کرنے پر جوں تک نہیں رینگتی ،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر