خوشحال ریاض کینیڈین جونیئر اوپن کے لئے ٹورنٹو روانہ

خوشحال ریاض کینیڈین جونیئر اوپن کے لئے ٹورنٹو روانہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سکواش پلیئرخوشحال ریاض خان سکواش کے عالمی مقابلوں کینیڈین جونیئر اوپن اوریو ایس جونیئر اوپن میں حصہ لینے کے لئے ٹورنٹو روانہ ہوگئے8دسمبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والی کینیڈین جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 2018میں حصہ لینے کے لئے کوچ وزیر خان اور کھلاڑیوں خوشحال ریاض خان،بلال خان اور راشد دولت پر مشتمل پاکستانی دستہ بدھ کی صبح ٹورنٹو روانہ ہوا کوچ وزیر خان نے بتایا کہ انڈر17کیٹگری کے یہ سکواش کھلاڑی بھرپورتیاری کے ساتھ جیت کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں11دسمبر تک جاری اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد کوچ وزیرخان اورباقی کھلاڑی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ خوشحال ریاض یو ایس جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ2018 میں شرکت کرنے امریکہ جائیں گے یہ ٹورنامنٹ 15سے 18دسمبر تک امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقدہو رہا ہے پشاور کی ممتاز درسگاہ ایڈورڈز کالج کے ہونہار طالب علم خوشحال ریاض خان قومی سکواش رینکنگ کی انڈر 17 کیٹگری میں پاکستان نمبر2 ہیں کینیڈین جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کی انڈر17کیٹگری میں حصہ لینے والے 64کھلاڑیوں میں خوشحال ٹاپ10 میں شامل ہیں جبکہ یوایس جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کی انڈر17کیٹگری کے128کھلاڑیوں میں خوشحال ٹاپ 20 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر