خیبر پختونخوا میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام کیلئے اقدامات

خیبر پختونخوا میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام کیلئے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کی روک تھام کیلئے اقدامات اور مؤثر لائحہ عمل سے متعلق سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ٹی آر اے کے ایڈمنسٹریٹر آصف ملک ، کے پی ایچ سی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ اظہر اور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق ایک مقدمے کے دوران پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس غیر قانونی عمل کو رکوانے کیلئے مؤثر اقدامات کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت اور ایف آئی اے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھائینگے جس کے نتیجے میں غیر قانونی پیوند کاری اور عوام کو اس سے درپیش مسائل پر قابو پایا جائے گا اجلاس میں موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی قانون سازی پر بھی تبادلہ خیا ل ہوا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر