مٹہ پریس کلب انتخابات ،سینئر صحافی سردار جہانزیب بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

مٹہ پریس کلب انتخابات ،سینئر صحافی سردار جہانزیب بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ پریس کلب کے سال 2019کیلئے کابینہ بلامقابلہ منتخب سینئر صحافی سردار جہانزیب چیر مین جبکہ رحیم خان جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا عظمت علی خان فنانس سیکرٹری مقرر کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوا سردار قوم حاجی رضاخان حاجی جلات خان اور سید اکبر خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نائب ناظم محمد صادق کے طرف سے مبارکباد تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ پریس کلب سال 2019کیلئے نئے کابینہ بلامقابلہ منتخب ہوکر مٹہ کے سینئر صحافی سردار جہانزیب چیر مین رحیم خان جنرل سیکرٹری اور عظمت علی خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ باقی عہدیداروں کی اعلان بھی نو منتخب کابینہ بہت جلد کرینگے یا درہے کہ مٹہ پریس کلب کی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اخری تاریخ 5دسمبر مقرر کیا گیا تھا جس میں ان تینوں امیدواروں کی مقابلہ میں کسی اور نے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کی اور یہ تینوں امیدور بلامقابلہ کامیاب قراردیئے گئے جس کا اعلان پہلے الیکشن کمشنر عظمت علی خان نے کرکے باقاعدہ لسٹ عبوری چیرمین غفور خان شیدا کو حوالہ کیا جس کی بعد میں باقاعدہ اعلان کیا گیا اس موقع پر موجود سردار قوم حاجی رضا خان حاجی جلات خان ممتاز سیاسی رہنماء سید اکبر خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی نائب ناظم محمد صادق اوردیگر لوگوں نے نئے کابینہ کو مبارکباد دی ۔۔۔۔