ڈیرہ میں تنظیم اساتذہ کے انتخابات ،عطاء اللہ صدر منتخب

ڈیرہ میں تنظیم اساتذہ کے انتخابات ،عطاء اللہ صدر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تنظیم اساتذہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیشن2019کے لیے انتخابات میں عطاء اللہ جان ناصر ایس ایس کیچ صدرمنتخب ہوگئے ۔ تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیشن2019کے لیے انتخابات زیرنگرانی عبدالشاہ خان خٹک نجی سکول داراقم میں منعقدہوئے ۔ مولاناسلیم اللہ ارشد کے درس قرآن سے ہوا۔ درس قرآن کے بعد عطاء اللہ جان ناصر نے پچھلے سال کی رپورٹ پیش کی پھر خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے عطاء اللہ جان ناصر ایس ایس کیچ بھاری اکثریت سے صدر ، ڈاکٹرعبدالعزیز خاکوانی نائب صدر ، ڈاکٹرمحمدمحب اللہ سیکرٹری ، عبدالغفار بلوچ جائنٹ سیکرٹری ، محمدرزاق سیکرٹری نشر واشاعت اورمظفرالدین گنڈہ پور سیکرٹری بیت المال منتخب کیے گئے ۔ عبدالشاہ خان نے تمام عہدیداران سے حلف لیا ۔ صدارتی تقریرمیں منتخب صدر عطاء اللہ جان ناصر نے کہاکہ تنظیم اساتذہ پاکستان ملک کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔ اس میں پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک کے اساتذہ شامل ہیں ۔ تنظیم اساتذہ ملک بھرکے اساتذہ کو اپنے حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ فرائض کا احساس بھی دلاتی ہے ۔ پروگرام میں جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے جنرل سیکرٹری پروفیسرڈاکٹرعمرفیاض نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر