ہنگو میں تجاوزات او ر گراں فروشی کیخلاف آپریشن ،7 دکاندار گرفتار

ہنگو میں تجاوزات او ر گراں فروشی کیخلاف آپریشن ،7 دکاندار گرفتار

ہنگو (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین نے لیوی نفری اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ ہنگو شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں مزید 7 افراد گرفتار کر لئے جبکہ قبضہ مافیا کو 7 دن کے اندر اندرناجائز تجاوازت ختم کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ جاری مہم کے دوران 45 دکانوں میں مختلف اشیاء خوردونوش بھی چیک کئے گئے اور ایک کباب فروش کو عدم صفائی پر گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح متعدد دُکانداروں کو عدم صفائی،گرانفروشی،غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے فروخت پر 21500 روپے کے جرمانے کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادئیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراورڈی ایف سی کا کہناتھاکہ ناجائز تجاوازت خاتمے تک یہ آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔انہوں نے تاجر برادری سے قوانین کی پاسداری کرنے، صفائی کی صورتحال بہترکرنے اور معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے واضح کیا کہ مفاد عامہ کے بر عکس کوئی بھی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر