منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے ،ڈی پی او نوشہرہ

منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے ،ڈی پی او نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ)منشیات ایک لعنت ہے ۔ نوجوان نسل سے براہ راست متاثر ہوری ہے۔ منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) منصور امان کا یوینورسٹی آف انجیئنرنگ جلوزئی میں منشیات کے نقصانات اور روکت تھام کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب تفصیلات کے مطابق:۔یوینورسٹی آف انجیئنرنگ جلوزئی میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) منصور امان مہمان خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) منصور امان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کا استعمال مطلب موت ہے نشہ انسان کو دیمک کی طرح آہستہ آہستہ کھا جاتا ہے۔لیکن جب تک انسان کو خبر ہوتی ہے وقت ہاتھ سے نکل چکا ہوتا ہے۔ طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں منشیات سے نوجوان نسل براہ راست متاثر ہورہی ہے۔اس کے روک تھام کیلئے پولیس اپنا بھرپور کردرا دا کر رہی ہے۔لیکن پولیس کیساتھ ساتھ معاشرہ میں اس کے نقصانات اور بچاو کیلئے طلباء کو بھر پور رول ادا کرنا ہوگا۔معاشرے میں اس کے خلاف شعور اجاگر کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔خود بھی ہر قسم نشے سے دور رہیں اور اپنے دوستوں کو کسی بھی قسم کی نشہ میں مبتلا دیکھے تو اُس کواسکے نقصانات سے آگاہ کرکے نشہ چُھڑوانے میں مدد کریں۔اپنے اپنے علاقوں میں اس کے متعلق ایک کمپین چلائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ واقف ہو سکیں۔اپنے علاقے میں موجود منشیات فروشوں کے بارے میں مقامی تھانے کو اطلاع دینے کی کوشش کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر