سپیشل بچوں بارے شعور اُجاگر کرنے کی غرض سے کیمپ کا انعقاد

سپیشل بچوں بارے شعور اُجاگر کرنے کی غرض سے کیمپ کا انعقاد

پشاور( سٹاف رپورٹر)سوات کی ضلعی انتظا میہ کے تعاون سے ’’آل پاکستان امن کاررواں‘‘ کا مینگورہ میں ڈاون سینڈروم سپیشل بچوں بارے شعور اُجاگر کرنے کی غرض سے کیمپ کا انعقاد ہواالجلال فاونڈیشن کی جانب سے سپیشل بچوں (ڈاون سینڈروم) کیلئے شروع کیاگیا آل پاکستان امن کاروان سوات پہنچ گیا جس کی قیادت ڈاون سینڈروم سپیشل بچے کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقِب رضا اسلم نے اپنے دفتر میں سپیشل بچوں اور الجلال فاونڈیشن کے عہدیداروں کا پُرجوش استقبال کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی نیز اُن کی رہائش و خوراک کا بھی بندوبست کرکے اُن کی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور اہلکاروں کی مدد کے احکامات بھی جاری کئے سپیشل بچوں کی طرف سے ڈی سی سوات کو امن کی علامت سفید جھنڈا بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ڈی سی سوات نے واضح کیا کہ سپیشل بچے اسی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اس لئے ان کیلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح عام بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اسی طرح سپیشل بچے بھی ملک کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ابھی حال ہی میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے سرکاری ملازمتوں میں ان کی بھرتیوں کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد یعنی دوگنا اضافہ کیا ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں بلکہ انہیں معلوم ہو کہ حکومت اور عوام ان کے ساتھ ہے اور کبھی انہیں اکیلا یا حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر