ٹانک ،لینڈ مائینز بم دھماکوں کے متاثرین میں چیک تقسیم

ٹانک ،لینڈ مائینز بم دھماکوں کے متاثرین میں چیک تقسیم

ٹانک(نمائندہ خصوصی)لینڈ مائنز بم دھماکوں اور آپریشن کے دوران زخمی و جاں بحق ہونے والے عام شہریوں اورسرکاری اہلکاروں کے ورثاء میں مالی امداد کے چیک تقسیم کر دئیے گئے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے جمعرات کے روز پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک کے جرگہ ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سروکئی یوسف علی اور بروند ٹاسک فورس کے میجر مزمل نے لینڈ مائنز کے دھماکوں اور آپریشن میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے سرکاری اہلکاروں سمیت 24 افرادکے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یوسف علی کا کہنا تھا کہ مذکورہ امدادی چیک ان کے زندگیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ہیں لیکن حکومت معذور اور جاں بحق افراد کے ورثاء کو مالی پریشانیوں سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھاتی ہے انہوں نے کہا کہ محسود قبائل نے وطن عزیز کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا حکومت محسود قبائل کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر