سول جج درگئی اسلام الدین خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

سول جج درگئی اسلام الدین خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) درگئی بارایسوسی ایشن کی جانب سے سول جج درگئی اسلام الدین خان کے تبادلے وپروموشن کے سلسلے میں ظہرانہ تقریب کااہتمام۔ظہرانیہ تقریب درگئی بار ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقدہواجس کی صدارت درگئی بارایسوسی ایشن کے صدرآیازخان ایڈوکیٹ نے کی ۔اس موقع پرسول جج درگئی اسلام الدین ، ایڈیشنل سیشن جج نصرت ناز،بارایسوسی ایشن کے صدر آیازخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری فضل رازق ایڈوکیٹ،نسیم اللہ جان ایڈوکیٹ،ارشدحسین ایڈوکیٹ،سلطان محمدایڈوکیٹ،عزیزالرحمن ایڈوکیٹ،فضل تواب ایڈوکیٹ،فضل احد ایڈوکیٹ اوردرگئی بارایسوسی ایشن کے دیگرکابینہ ممبران سمیت کثیرتعداد میں وکلاء برادری بھی موجودتھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرآیازخان ایڈوکیٹ اوردیگر نے کہاکہ سول جج درگئی اسلام الدین انتہائی فرض شناس وملنسارکی علامت تھے انہوں نے اپنے دورانیہ میں حق وانصاف پر مبنی فیصلے کئے ،مقررین نے سول جج درگئی اسلام الدین کے کرداروطریقہ کارکو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا،انہوں نے کہاکہ آج اپنے فرض شناسی وحق پرستی کے بدولت انہیں ترقی ملی ہے جوکہ ایک خوش آئنداقدام ہیں انشاء اللہ وہ جہاں کہیں بھی فرائض منصبی سرانجام دیں گے تو حق صداقت پر مبنی فیصلے کریں گے ۔اجلاس میں انکے پروموشن پر دلی خوشی کااظہاراورانکے نیک عمردرازی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر