ڈیرہ ،کرپشن اوربدعنوانی کے سدباب کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

ڈیرہ ،کرپشن اوربدعنوانی کے سدباب کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کرپشن اوربدعنوانی کے سدباب کے عالمی دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیمینارکا انعقادکیاگیا۔ سیمینارمیں اسسٹنٹ کمشنرکیپٹن(ر) عون حیدرگوندل ،ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ علیزئی ،اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیوپاکستان نجم الحسن ،پرنسپل ہائی سکول نمبر5قیصر انور،پرنسپل مڈل سکول نمبر8یعقوب بابڑکے علاوہ سرکاری محکموں سے ایس ڈی ای محکمہ سی اینڈڈبلیوخلیل نور،ایس ڈی او محکمہ پبلک ہیلتھ یوسف علیزئی ، خورشیدانور،ڈپٹی وائلڈلائف آفیسرخلیل کنڈی کے علاوہ دیگرافسران بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر کرپشن اوربدعنوانی کے سدباب کے حوالے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن اوربدعنوانی معاشرے میں ایک بڑی لعنت ہے ۔ اس کے سدباب کے لیے معاشرے کے ہرفرد اورباالخصوص سرکاری اداروں کے نمائندوں اپنا کرداراداکرناہوگا ۔کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلاکر رہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر