وزیر اعلٰی سے کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلٰی سے کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ، احتجاج ختم کرنے کا اعلان

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی اور احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا ۔ کسا ن اتحاد کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کاشتکار میرے بھائی ہیں ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، کاشتکاروں کے جائز مطالبات حل کریں گے، انکوانکی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا،شوگوملز مالکان نے آج سے ملیں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے، گنے کے کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ،اس موقع پر کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری انورنے وزیر اعلی کی جانب سے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکسان اتحاد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیئے، ہم حکومت کیساتھ ہیں،ملاقات میں کاشتکاروں کیخلاف کیسز واپس لینے کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا او ر کاشتکاروں کے مطالبے کے مطابق کھاد کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گے ، ٹیوب ویلوں کے بلوں کے متعلق مسائل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی حل کرائیں گے،قبل ازیں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے آنیوالے کسانوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاردی ،مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج دھرنادیا،کسانوں کے احتجاج کے باعث لاہور کی کئی سڑکوں بدترین ٹر یفک کی بند ش سے شہری دھکے کھاتے رہے ۔جبکہ مظاہرین یوریا کے نرخ، گنے کی قیمت مقرر کرنے کے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ دوسری طرف پولیس نے ملتان روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دبا ؤہے، سکول اور دفاتر کو جا نیو الوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول