ایک چھوٹا بھائی اپنے سگے بڑے بھائی کا احتساب کیسے کرے گا؟

ایک چھوٹا بھائی اپنے سگے بڑے بھائی کا احتساب کیسے کرے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا بھائی اپنے سگے بڑے بھائی کا احتساب کیسے کرے گا؟یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسے شخص کو پاکستان کی سب سے بڑی احتساب کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنا دیا جائے جو خود کرپشن کے الزام میں جیل میں ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ حکومت نے تواس ایشو پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن) لیگ کو آفر کی ہے کہ وہ ایاز صادق کو چیئرمین بنوالے جبکہ یہ بات طے ہے کہ حکومت کسی بھی صورت میں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنائے گی۔

شبلی فراز

مزید : صفحہ اول