’’فری بیوٹی پارلرز سروس‘‘ ملنے پر ہیلمٹ کی پابندی قابل قبول ہو گی: خواتین

’’فری بیوٹی پارلرز سروس‘‘ ملنے پر ہیلمٹ کی پابندی قابل قبول ہو گی: خواتین

لاہور(دیبا مرزا سے) خواتین نے ’’ فری بیو ٹی پا رلر سروس ‘‘ ملنے پر ہیلمٹ کی پابندی کو قابل قبول قراردیدیا،ہیلمٹ کی پا بندی سے میک اپ کا خر چہ ڈبل ہو جا ئے گا حالانکہ پہلے ہی قیمتیں بڑھنے پر میک اپ کے سامان قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے۔ ’’پاکستان‘‘ سروے میں اظہار خیال کر تے ہو ئے زہرا ، ثمر ہ ،اقرا ء ، رو زینہ ، ارم بی بی ، ثریا اور شما ئلہ نے کہا کہ ہر آنے والی حکومت نے ہمیشہ خواتین کے مسا ئل میں اضا فہ کیا ۔ طالبات نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث مو ٹر سائیکل پرسفر کرتی ہیں اور اگر ہیلمٹ پہناتو پھرہیر سٹا ئل خرا ب ہوگاجبکہ خوا تین میک اپ کے بغیر اچھی نہیں لگتی ہیں لہٰذا حکومت اپنے اس فیصلہ کو فوری وا پس لے ۔

خواتین

مزید : صفحہ اول